Geo News
Geo News

پاکستان
10 جولائی ، 2015

تربت: ناصر آباد میں 6 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

تربت: ناصر آباد میں 6 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

تربت .......تربت کے علاقے ناصر آباد میں 6 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گيا۔ تربت سے ہی3 نامعلوم افرا دکی لاشیں برآمدہوئیں ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔بلوچستان کے ضلع تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6افراد ہلاک ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ نواحی علاقے ناصر آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں6 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس علاقے میں پہنچ گئی اور لاشوں کو ضروری کاروائی کے لئے تربت اسپتال پہنچادی گئی ، فائرنگ کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا تاہم لیویز فورس فائرنگ کی وجوہات جاننے اور مزید تفتیش کیلئے علاقے میں موجود ہے۔

مزید خبریں :