پاکستان
13 جولائی ، 2015

رمضان المبارک کی 25 ویں شب پر کراچی میں پھر اندھیرا

رمضان المبارک کی 25 ویں شب پر کراچی میں پھر اندھیرا

کراچی........کراچی شہر ایک بار پھر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں پھر سے بجلی معطل ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے سحری کی تیاریاں کرنے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رمضان کی 25ویں شب پر کراچی میں پھر اندھیرا چھا گیا ہے، اس ہفتے میں آج یہ چوتھا بڑا بریک ڈاؤن سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے متعدد علاقوں میں سحری کے وقت بجلی غائب ہوگئی۔ شہر کے متعدد علاقے جن میں گلشن اقبال، گلستان جوہر، گلشن معمار، گلشن جمال، ملیر، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، ناظم آباد، گزری، ناظم آباد، بفرزون، گلبرگ، ایف بی ایریا، سہراب گوٹھ، اسکیم 33، انچولی اور نیوکراچی لئ علاقے شامل ہیں۔ اس مسلسل بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ تکنیکی ہے یا انتظامیہ کی نااہلی؟، کوئی جوابدہ نہیں، بجلی کے مسلسل بریک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کا جینا دو بھر ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :