پاکستان
13 جولائی ، 2015

قلعہ عبداللہ میں ایف سی نے یوریا کھاد کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

 قلعہ عبداللہ میں ایف سی نے یوریا کھاد کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

قلعہ عبداللہ ........بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف سی نے یوریا کھاد کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ٹرکوں سے نو سو پچیس کلو گرام کھاد برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان ایف سی کے مطابق کاروائی نواحی علاقے حمید کراس پر کیا گیا، جہاں دو ٹرکوں کو روکا اور تلاشی کے دوران ٹرکوں سے نو سو پچیس کلو گرام یوریا کھاد برآمد کر لیا گیا، جو کہ غیرقانونی طور پر منتقل کررہے تھے، کارروائی کے دوران دونوں ٹرکوں کو بمعہ کھاد قبضے میں لے لیا اور ٹرک کے ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے علاقے کے لیویز فورس کے حوالے کردی گئیں ۔

مزید خبریں :