14 مئی ، 2012
اسلام آباد…اگلے چند روز کے دوران ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا جب کہ بعض بالائی علاقوں میں آج رات مزید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات مالاکنڈ ،ہزارا ، کوہاٹ ،راول پنڈی ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری طرف تربت اور دادو 44 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے۔نور پور تھل اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈکیا گیا۔بھکر ،حیدرآباد ،چھور اور لسبیلا میں 42 ،بہاول نگر ،رحیم یارخان ،جیکب آباد ا ور سبی میں 41 ،، مظفرآباد اور ملتان میں درجہ حرارت 40 ڈگری سنٹی گریڈرہا۔ لاہور میں 39 ڈگری ، پشاور 37 ، اسلام آباد 36 ،کراچی 35 ، کوئٹہ 30 اور مری میں درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔