16 جولائی ، 2015
لاہور.....پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈرمحمدحفیظ کےبولنگ ایکشن کی بائیومکینک رپورٹ ایک دوروز میں آئےگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) ذرائع کے مطابقمحمد حفیظ کےبولنگ ایکشن کابائیومکینک ٹیسٹ6جولائی کوچنئی کی لیبارٹری میں ہواتھا اور ان کابائولنگ ایکشن کلیئرہونےکاقومی امکان ہے۔محمد حفیظ کو سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں رپورٹ کیا گیا تھا اورآئی سی سی کےمیچ آفیشلز نےمحمدحفیظ کی 5گیندوں پراعتراض کیاتھا ۔ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ ایکشن کلیئرنہ ہونےپرمحمدحفیظ کوایک سال کی پابندی کاسامناکرناپڑےگا۔