پاکستان
22 جولائی ، 2015

دریائے سندھ میں سکھر بیراج سے بڑا سیلابی ریلا گزرنے کا امکان

دریائے سندھ میں سکھر بیراج سے بڑا سیلابی ریلا گزرنے کا امکان

سکھر......دریائے سندھ میں سکھر بیراج سے بڑا سیلابی ریلا گزرنے کا امکان ہے۔ بیراج کے 53دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق اس وقت سکھر بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ آئندہ چند روز میں سکھر بیراج سے بڑا سیلابی ریلا گزرنے کا امکان ہے، ممکنہ بڑے سیلابی ریلے کے پیش نظر بیراج کے 53دروازے کھول دیے گئے ہیں، 3دروازے جام ہوگئے ہیں جنہیں کھولنے کی کوشش جاری ہے۔ سکھر بیراج کے کل 66 دروازے ہیں جن میں سے 10 مستقل بند رہتے ہیں۔

مزید خبریں :