Geo News
Geo News

پاکستان
15 مئی ، 2012

شہباز شریف سے اے پی این ایس کے وفد کی ملاقات

لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے ذریعے پنجاب کا معاشی استحصال کیا جارہاہے،بجلی کی قلت کا مسئلہ وفاقی حکومت کے غیر سنجیدہ رویے،کرپشن اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔لاہور میں آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی کے صدرسرمد علی کی قیادت میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سے ملاقات میں شہبازشریف نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اجتماعی بصیرت،سوچ اور کاوشوں کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں اور تمام ا سٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر ایسا قومی ایجنڈا تشکیل دیں جس سے ملک و قوم کو فائدہ ہو۔شہبازشریف نے کہا کہ توانائی کے بحران نے ملکی معیشت کو بالعموم اور پنجاب کی معیشت کو بالخصوص ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے، چار سالوں میں نااہل حکمرانوں نے بدترین کرپشن کی ہے جس کی وجہ سے قوم مسائل سے دوچار ہے،انہوں نے صوبوں کے قیام کے لئے قومی کمیشن تشکیل دینے پرزوردیاجو قومی سوچ کے ساتھ سفارشات مرتب کرے۔

مزید خبریں :