26 جولائی ، 2015
ہمبنٹوٹا، سری لنکا........سری لنکا نے پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو 165 رنز سے شکست دیدی۔جبکہ یہ سیریز پاکستان نے 3-2سے جیت لی۔پاکستان کی پوری ٹیم 37اعشاریہ دو اوورز میں 203رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔اس سے قبل مہندا راجہ پکسے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لے369رنز کا ہدف دیا تھا، لیکن گرین شرٹس آج اس کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے جو کہ اس سے قبل ہونے والے میچز میں دیکھنے میں آیا تھا۔آج پاکستان کھیل کے تمام شعبوں میں خاطر پرفارم نہ کرسکا۔پاکستان کی جانب سے حفیظ 37،کپتان اظہر35،محمد رضوان 29اور سرفراز احمد 27کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین آئی لینڈرز بولنگ کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں، اور یوں پوری ٹیم 203رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے سچترا سینانائیکے سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے اور انھوں نے تین پاکستان بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تیسارا پریرا دو جبکہ گماگے،انجیلو متیھوز اورملندا سری وردھنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکا کے کوشل پریرا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔