پاکستان
29 جولائی ، 2015

پی ٹی آئی ڈی سیٹ ،ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف نے وقت مانگ لیا

پی ٹی آئی ڈی سیٹ ،ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف نے وقت مانگ لیا

اسلام آباد......وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ختم ہو گیا ہے لیکن پی ٹی آئی اراکین کوڈی سیٹ کرنےکےمعاملے کوحتمی شکل نہ دی جا سکی ہےاس حوالے سے ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف نے قراردادوں کی واپسی کے لئے وقت مانگا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں انکوائری کمیشن رپورٹ اور پی ٹی آئی اراکین کوڈی سیٹ کرنےکےمعاملات زیرغورآئے ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے انتخابی اصلاحات پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی ۔ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کےاسمبلیوں میں بیٹھنےکی مخالفت کرتے ہیں، اگر پی ٹی آئی اراکین کواسمبلیوں میں بیٹھےرہنے دیا تو یہ غیرآئینی اقدام ہوگا،لہٰذاپی ٹی آئی کےاستعفےہرصورت قبول کیے جائیں۔ایم کیو ایم کی جانب سے بھی اس معاملے پر سخت موقف سامنے آیااور پی ٹی آئی اراکین کےاسمبلیوں میں بیٹھنےکی مخالفت کی۔اس حوالے سے ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف نے جمع کرائی جانے والی قراردادوں کو واپس لینے سے انکار کر دیا ہے تاہم دونوں جماعتوں نے قراردادوں کی واپسی کے لئے وقت مانگا ہے اسی موقف پروزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

مزید خبریں :