01 اگست ، 2015
کراچی........ممتاز مزاحیہ اداکار فرید خان طویل علالت کے بعد آج صبح انتقال کرگئے ۔کئی سالوں تک ٹی وی سے منسلک رہنے والے والے مزاحیہ اداکار فرید خان منہ کے کینسر اور دل کے عارضے میں بھی مبتلا تھے ۔ فرید خان کے بیٹے وقاص فرید کے مطابق ان کے والد کا انتقال آج صبح چھ بجے کراچی کے نجی اسپتال میں ہوا جبکہ مرحوم کی نماز جنازہ گلستان جوہر میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔