Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
02 اگست ، 2015

سین ڈیاگو چڑیا گھر میں پانڈے کی تیسری سالگرہ منائی گئی

سین ڈیاگو چڑیا گھر میں پانڈے کی تیسری سالگرہ منائی گئی

سین ڈیاگو........امریکا کے سین ڈیاگو چڑیا گھر میں پانڈے کی تیسری سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔ کیلی فورنیا کے سین ڈیاگو چڑیا گھر میں پانڈے کی تیسری سالگرہ پر خصوصی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ انتظامیہ نے چڑیا گھر کے گارڈن کو خوبصورت انداز میں سجایا ۔ جہاں شہریوں نے پانڈے کے لیے تحائف کے ڈھیر لگا دیے۔ سالگرہ کے موقع پر پانڈے کو پھلوں اور سبزیوں سے تیار ٹھنڈی میٹھی کیک پیش کیا گیا۔ پانڈے نے مزید تحائف اور سالگرہ کیک کے خوب مزے اڑائے۔ سیکڑوں شہری پانڈے کی سالگرہ پارٹی سے لطف اندوز ہوئے ۔اور ان یاد گار مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

مزید خبریں :