02 اگست ، 2015
پشاور......خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید چوبیس گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات خیبر پختونخواہ کے مطابق سب سے ذیادہ بارش چراٹ میں ریکارڈ کی گئی جہاں چوبیس گھنٹوں کے دوران 217 ملی میٹر بارش ہوئی۔ جبکہ رسالپور میں 75، سیدوشریف میں 51، پشاور 40، ڈیرااسماعیل خان 39، بالاکوٹ 36 اور چترال میں 11 میں میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ مزید چوبیس گھنٹے جاری رہنے کاامکان ہے۔