Geo News
Geo News

پاکستان
04 اگست ، 2015

آزاد کشمیرحکومت نے ایم کیو ایم کے وزرا کو برطرف کردیا

آزاد کشمیرحکومت نے ایم کیو ایم کے وزرا کو برطرف کردیا

مظفرآباد........ آزاد کشمیرحکومت نے ایم کیو ایم کے 2 وزرا کو برطرف کردیا ۔ایم کیو ایم کےوزرا کو عبوری آئین کی دفعہ 14 کے تحت برطرف کیا گیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے طاہرکھوکھراورسلیم بٹ کی برطرفی کےاحکامات جاری کیے۔ گزشتہ روزآزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے اپنی کابینہ میں شامل ایم کیو ایم کے دونوں وزیروں کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ 72گھنٹے میں الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کریں، ورنہ خود کو کابینہ سے فارغ سمجھیں۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے 6اگست کو ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف مظاہروں کا اعلان بھی کیا ہے، جب کہ ایم کیو ایم کے وزیر طاہر کھوکھر نے وزیراعظم آزاد کشمیر کا الٹی میٹم مسترد کردیا تھا۔

مزید خبریں :