Geo News
Geo News

پاکستان
07 اگست ، 2015

کندھ کوٹ : بارش سے کارخانے کی دیوارگر گئی ،میاں ،بیوی، 2بچے جاں بحق

کندھ کوٹ : بارش سے کارخانے کی دیوارگر گئی ،میاں ،بیوی، 2بچے جاں بحق

کندھکوٹ.......کشمور کی تحصیل کندھکوٹ میں چاول کے کارخانے کی دیور گرگئی۔کارخانے میں سویا مزدور، اس کی اہلیہ اور دو بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کندھکوٹ کے علاقے کرم پور میں چاول کے کارخانے کی دیوار خستہ حالی کے باعث گرگئی۔کارخانے میں سویا مزدور جان محمد میرانی،اس کی اہلیہ،18 سال کا بیٹا اور 14 سال کی بیٹی ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ ایک دس سال کا بیٹا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث کارخانے کی دیوار خستہ حال ہوچکی تھی۔زخمی بچے کو طبی امداد کے لئے تعلقہ اسپتال کندھکوٹ منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :