Geo News
Geo News

پاکستان
07 اگست ، 2015

سید کمیل حیدر شاہ کی زیر صدارت سرکاری اجلاس

سید کمیل حیدر شاہ کی زیر صدارت سرکاری اجلاس

سکھر.......سندھ کے نئے وزیربلدیات ناصر حسین شاہ کے وزیر بنتے ہی ان کے بیٹے کی بھی چاندی ہوگئی۔ سائیں تو سائیں، سائیں کا بیٹا بھی سائیں اور سائیں کے اس بیٹے کا نام ہے سید کمیل حیدرشاہ ، جو صاحبزادے ہیں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ناصرحسین شاہ کے جو دو ہفتے پہلےہی وزیر بلدیات سندھ کے عہدے پرفائز ہوئے ہیں۔ بڑے سائیں کے وزیربنتے ہی چھوٹے سائیں کی لاٹری نکل آئی،اب چھوٹے سائیں جہاں بھی جاتے ہیں سرکاری پروٹوکول ساتھ ہوتا ہے اور تو اور اپنے والد کی جگہ سرکاری اجلاس بھی خود کنڈکٹ کرتے ہیں ، وہ بھی مونچھوں کو تائو دیتے ہوئے۔ سکھر کےڈسٹرک کونسل ہال میں ایک ایسا ہی اجلاس کمیل حیدرشاہ کی سربراہی میں ہوا، جس میں بلدیاتی فنڈز میں ہونے والی کمی اور نئےترقیاتی منصوبوں پرغور ہوا۔ اجلاس کےبعد میڈیا سےبات کرتےہوئے چھوٹے سائیں کا کہنا تھا کہ اُن کے والد صاحب کراچی میں بہت مصروف ہیں، اس لیے اُن کےحکم پر انھوں نے اجلاس طلب کیا، اب یہ رپورٹ وہ اتوار کو اپنے والد صاحب کو پہنچائیں گے۔خود ساختہ وزیر کے زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس کی دوسری خاص بات یہ تھی کہ چھوٹے سائیں نے اجلاس کےلیے بیوروکریسی کو پورے ڈھائی گھنٹے انتظار کروایا اور پورے پروٹوکول کے ساتھ وزرا کی روایت کے مطابق تاخیر سے پہنچے۔

مزید خبریں :