کھیل
08 اگست ، 2015

سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان

کولمبو.......اے پی پی.......سری لنکا نے بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنا 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ لنکن ٹیم میں ان کیپڈ لیفٹ فارم فاسٹ بألر وشوا فرنینڈو کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ شامندا ایرنگا اور سرنگا لکمل فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ سری لنکا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 12اگست سے ہوگا اور اس سیریز کی خاص بات اسٹار بلے باز کمار سنگاکارا کی ریٹائرمنٹ ہے، جو بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ہمیشہ کے لئے رخصت ہو جائیں گے۔ فرنینڈو کو 2014ء میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، تاہم انہیں ڈیبیو کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ ایرنگا اور لکمل کی عدم دستیابی کے باعث دھمیکا پراساد اب سری لنکن فاسٹ باؤلرز کو لیڈ کریں گے، تاہم اسپنرنز اٹیک میں رنگناہیراتھ، دلروون پریرا اور تھارندو کوشال اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

مزید خبریں :