Geo News
Geo News

پاکستان
08 اگست ، 2015

کراچی : لیاری میں پولیس مقابلہ، غفار زکری گروپ کا کمانڈر ہلاک

کراچی : لیاری میں پولیس  مقابلہ، غفار زکری گروپ کا کمانڈر ہلاک

کراچی .....کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس سے مقابلے میں غفار زکری گروپ کا کمانڈر مارا گیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ایس پی لیاری آفتاب نظامانی کے مطابق بغدادی عیدولین کو ملزمان کی موجود کی اطلاع پر گندی گلی میں چھاپہ مارا گیاجس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جبکہ جوابی فائرنگ میں عرفان عرف بلا مارا گیاجبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ ایک ماہ سے غفار زکری گروپ کا کمانڈر تھا۔ملزم قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

مزید خبریں :