Geo News
Geo News

پاکستان
09 اگست ، 2015

صادق آباد تشدد کیس ،ملزمان کی تصاویر جیو نیوز کومل گئیں

 صادق آباد تشدد کیس ،ملزمان کی تصاویر جیو نیوز کومل گئیں

رحیم یار خان...... صادق آباد میں نوجوان کواغوا اور تشدد کرنے والے ملزمان اب تک آزاد ہیں تاہم جیونیوزنے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہےکہ با اثر ملزم غریب رکشہ چلانے والے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔اہل علاقہ کے مطابق ملزمان اثرورسوخ رکھنے والے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر 9 نامزد ملزمان سمیت پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاجا چکا ہے.

مزید خبریں :