Geo News
Geo News

پاکستان
10 اگست ، 2015

مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثہ، شہداء کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا

مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثہ، شہداء کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا

راولپنڈی......مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں اداکر دی گئی۔ نماز جنازہ میں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج چکلالہ گیریژن میں میجر مزمل، میجر ہمایوں،میجر عاطف، میجر ڈاکٹر عثمان، میجر ڈاکٹر شہزاد ، حوالدار آصف، حوالدار منیر، نائیک رحمت اللہ، نائیک عامر سعید، سپاہی امان اللہ، سپاہی وقار اور لانس نائیک مقبول کی نماز جنازہ ادا کی گئی، اس سے قبل دو شہدا میجر ڈاکٹر شہزاد اور حوالدار آصف کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔ چھ اگست کو مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں بظاہر موسم کی خرابی کے باعث پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام بارہ افراد شہید ہوگئے۔ میتیں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کی گئیں جہاں ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد آج نماز جنازہ ادا کی گئی اور میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

مزید خبریں :