10 اگست ، 2015
حافظ آباد.......حافظ آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق باغ روڈ پر 3 ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے، پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔گیگے کے مقام پر پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو قیصر کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی، ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور دو مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔