11 اگست ، 2015
پشین .........بلوچستان کے ضلع پشین سےتین افراد کی لاشیں ملی ہیں،شناخت کےلئے کوئٹہ روانہ کردی گئی ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق پشین کےعلاقےدینار سے لیویز فورس کو میدانی سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔لاشیں شناخت کےلئےسول اسپتال کوئٹہ روانہ کردی گئی ہیں جبکہ لاشوں کی برآمدگی کے حوالے سے لیویز فورس علاقے میں پوچھھ گچھ کے لئے موجود ہے۔