11 اگست ، 2015
کراچی.......سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن خیر النساء نے قصور واقعہ پر مذمتی قرار داد جمع کرادی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا جائے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کے زیر صدارت شروع ہوا۔ پیپلز پارٹی کے رکن خیرالنساء نے ایوان میں قصور واقعہ پر مذمتی قرارداد جمع کروائی -قرار داد میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے اندوہناک واقعہ کی بھرپور مذمت کی گئی ۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے۔