Geo News
Geo News

پاکستان
11 اگست ، 2015

کراچی میں امن کی بحالی کا کام ادھورا نہیں چھوڑا جا سکتا ،صدر

 کراچی میں امن کی بحالی کا کام ادھورا نہیں چھوڑا جا سکتا ،صدر

اسلام آباد......صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کی بحالی کا کام ادھورا نہیں چھوڑا جا سکتا ، پاکستان کے ساتھ بہت ظلم ہو چکا ، اب پوری قوم مل کر ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالے گی۔ اے پی این ایس کے عہدیداروں کو دیے گئے ظہرانے میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملک کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے، اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری قوم یکسو ہو جائے، ذرائع ابلاغ کو اس حوالے سے موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔صدر نے کہا کہ ملک میں بہتری کے آثار ہیں اور اقتصادی بحالی کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔صدر نے کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لیے کارروائیاں مقصد کے حصول تک جاری رہیں گی، یہ کام ادھورا نہیں چھوڑا جا سکتا ۔ اے پی این ایس کے عہدے داروں نے صدر مملکت کو جمہوریت اور معیشت کے استحکام کی قومی کوششوں میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

مزید خبریں :