12 اگست ، 2015
راولپنڈی.......سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتےہوئے کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی اور حیدر آباد میں بیک وقت کارروائی سے کالعدم تحریک طالبان کا گروہ پکڑا گیا جو چودہ اگست کو کراچی میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سےکراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ۔دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گيا ۔کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے گروہ کو غیر ملکی مدد بھی حاصل تھی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار گروہ 14 اگست کو کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا ، لیکن انٹیلی جنس کی بنیاد پر نو اگست کو کراچی اور حیدر آباد میں بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام نبادیا گیا۔گرفتار گروہ کے ارکان میں کالعدم تحریک طالبان سوات کا کراچی کا نائب سربراہ بخت زمان بھی شامل ہے ۔دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل تیاکررہے تھے۔ خودکش کارروائی کے لیے انہیں افغانستان سے خودکش بمبار کاانتظار تھا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس معلومات ملنے کےبعد اس گروہ کی ہفتوں سے تلاش جاری تھی ، اور بالآخر نو اگست کو ایک آپریشن میں یہ دہشت گرد پکڑے گئے ، ان کے قبضے سے بارود سے بھری ہائی روف اور موٹر سائیل بھی برآمد ہوئی ۔