Geo News
Geo News

پاکستان
15 اگست ، 2015

بٹگرام میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6افرادجاں بحق

بٹگرام میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6افرادجاں بحق

بٹگرام ......... ضلع بٹگرام کے علاقے بناالائی میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مسافر گاڑی نواحی علاقے بٹیلہ سے بنا آلائی جارہی تھی کہ بوجڑی کے مقام پر خطرناک پہاڑی سڑک پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری ، جسکےنتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپکے تحت ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ گرام منتقل کردیا ہے۔

مزید خبریں :