Geo News
Geo News

پاکستان
15 اگست ، 2015

پنجاب پولیس میں کانسٹیبلوں کی اسامیوں کیلئے فٹنس ٹیسٹ،ڈیڑھ کلومیٹر کی دوڑ

پنجاب پولیس میں کانسٹیبلوں کی اسامیوں کیلئے فٹنس ٹیسٹ،ڈیڑھ کلومیٹر کی دوڑ

لاہور........پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی نوکری کیلئے،گرمی اور حبس میں فٹنس ٹیسٹ ہوا تو جرائم پیشہ عناصر کے مقابلے کا عزم رکھنے والوں کے سانس پھول گئے، کوئی ادھر گرا، کوئی ادھر۔ پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی 1680 سیٹوں پر بھرتیوں کے لیے 225 خواتین سمیت 7 ہزار 300 امیدوار فٹنس ٹیسٹ کے لیے پہنچے۔ گرمی اور حبس میں ڈیڑھ کلو میٹر دوڑ کا مرحلہ آیا توخواتین کے لیے 10منٹ، نوجوانوں کے لیے 7 منٹ رکھے گئے۔ مستقبل کے شیر جوانوں نے آدھا سفر بھی طے نہیں کیا تھا کہ سانس پھول گئے، کچھ بےدم ہو کر گرگئے، مگران کی زباں پر ملک و قوم کے خدمت کا عزم تھا۔ صنف نازک خوب بھاگیں لیکن پھر بھی ناکام رہیں۔ ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے میں زیادہ تر آدھا راستہ بھی طے نہ کرسکیں اور گرمی کے باعث گر پڑیں۔ کئی دوڑ میں ناکام ہونےوالی امیداروں کا کہنا تھا کہ وہ صبح سویرے ناشتہ کیے بغیر آئیں،گھنٹوں بٹھایا گیا، ان کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے۔ رش اور بدنظمی کے باعث نصف سے زائد امیدواروں کا فٹنس ٹیسٹ پیر اور منگل تک ملتوی کر دیا گیا۔ پولیس میں بھرتی ہونے کے لئے دوڑ میں حصہ لینے والے امیدواروں کا عزم ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے میں مثالی کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں :