Geo News
Geo News

پاکستان
16 اگست ، 2015

منوڑہ ساحل پر ایک خاندان کے 8 افراد ڈوب گئے

منوڑہ ساحل پر ایک خاندان کے 8 افراد ڈوب گئے

کراچی .....کراچی میں منوڑہ کے ساحل پر نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے8 افراد ڈوب گئے۔2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،2 تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ماڑی پور پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 کا رہائشی خاندان پکنک منانے کیلئے منوڑہ آیا تھا۔ سمندر میں نہاتے ہوئے 31 سالہ معظم اور 61 سالہ بدر عالم ڈوب گئے،جنھیں بچانے کی کوشش میں خاندان کے مزید 6 افرادگہرے پانی کی نذر ہوگئے ۔ ریسکیو ورکرز کی مدد سے بدر اور معظم کی لاشوں اور بچانے کیلئے جانے والے بلال اور آمنہ سمیت 4افراد کو پانی سے نکال لیا گیا ۔تاہم 2 افراد طحٰہ اور معراج تاحال لاپتہ ہیں ،جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :