18 اگست ، 2015
کراچی.....وزیرصحت سندھ جام مہتاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت خطرے سے باہرہے۔لیاقت نیشنل اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیرصحت سندھ نے بتایا کہ رشیدگوڈیل کی حالت مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی زندگی کیلئے آئندہ 48گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔