Geo News
Geo News

پاکستان
17 مئی ، 2012

لاہور: محکمہ بہبود آباد کے159 ملازمین کو جیل بھیج دیا گیا

لاہور: محکمہ بہبود آباد کے159 ملازمین کو جیل بھیج دیا گیا

لاہور …لاہور میں محکمہ بہبود آباد کے159 ملازمین کو جیل بھیج دیا گیا۔ملازمین کو گزشتہ روز مذاکرات کے باوجود سیکریٹریٹ خالی نہ کرنے پر لاٹھی چارج کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ۔جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین ایک رو زقبل مطالبات کے حق میں مظاہرے کیلئے سول سیکریٹریٹ کے سامنے جمع ہوئے اور مطالبہ کیا کہ محکمہ بہبود آبادی کو محکمہ صحت میں ضم نہ کیا جائے اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ کمشنر اور ڈی سی او لاہور نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور ان کے مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی کرائی لیکن سیکریٹریٹ خالی نہ کرنے پر پولیس نے ملازمین پر لاٹھی چارج کیا اور متعدد کو گرفتار کرلیا جس کے بعد آج ان ملازمین کو جیل بھیج دیا ہے ۔

مزید خبریں :