19 اگست ، 2015
اسلام آباد ...... محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ و پنجاب میں موسم خشک جبکہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ بارش سے تباہی مچ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں گوجرانوالہ، لاہور ، کشمیر کے بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے،ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کم ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ روز کی بارشوں سے بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔بارشوں کے پانی میں سڑک کا کچھ حصہ بہہ گیا ہے،جس کے بعد مال بردار گاڑیوں نے پہاڑی ندی نالوں کو آمدورفت کےلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔