Geo News
Geo News

پاکستان
19 اگست ، 2015

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

اسلام آباد.......آج الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 12 اکتوبر کو ہو گی،الیکشن کمیشن سے جاری مجوزہ شیڈول کے مطابق سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پہلا مرحلہ کی پولنگ 12 اکتوبر کو ہو گی، جس کے لئے پبلک نوٹس 24 اگست کو جاری کیا جائے گا، کاغذاتِ نامزدگی 28 اگست سے 1ستمبر کو جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 3 سے 8 ستمبر تک کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں 12 ستمبر تک جاری کی جائیںگی جن پر فیصلے 17 ستمبر کو ہوں گے۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 18 ستمبر کو واپس لے سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 19ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 12 اکتوبر کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مجوزہ شیدول کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن 21 اگست کو جاری کیا جائے گا،سندھ اور پنجاب کے لیے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے انتخابی شیدول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مجوزہ شیدول کے مطابق پنجاب میں پہلے مرحلے میں لودھراں، وہاڑی، اوکاڑہ، بہاولپور، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، ننکانہ صاحب، گجرات، راولپنڈی اور اٹک میں انتخابات ہوں گے۔ سندھ میں پہلے مرحلے میں مٹیاری، ٹنڈو الہٰ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور، قمبر،شہدادکوٹ میں بھی انتخابات ہوں گے۔

مزید خبریں :