22 اگست ، 2015
اسلام آباد .....وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کرکے ایم کیو ایم کو دوبارہ مذاکرات کا حصہ بنانے کیلئے کوشش جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع نے جیونیوز کوبتایاہےکہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورایم کیو ایم کی طرف سے استعفوں کے معاملے پر بات چیت ختم کرنے کے اعلان کے بعد پیدا ہونےوالی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا ۔ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمن سے درخواست کی کہ وہ ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ جاری رکھیں اور استعفوں کے معاملے پر بات چیت کے لیے راضی کریں۔