Geo News
Geo News

پاکستان
22 اگست ، 2015

پاکستان کو دہشتگردی کے معاملات پر موقف رکھنے کا حق ہے، پرویز رشید

پاکستان کو دہشتگردی کے معاملات پر موقف رکھنے کا حق ہے، پرویز رشید

اسلام آباد.......وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارت کو دہشتگردی کے معاملات پر اپنا موقف رکھنے کا حق ہے تو یہ حق پاکستان کو بھی ہے، جو ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں ہمیں انہی موضوعات پر بات کرنی ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سرتاج عزیز صاحب بھارت جانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں، کشمیری رہنمائوں سے ایک دعوت میں ملاقات کرنی ہے، سرتاج عزیز مذاکرات تو بھارت سے ہی کرنے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،بھارت اپنی پوزیشن بدل رہا ہے،پاک بھارت مذاکرات جب بھی ہونگے تمام معاملات پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزيز بوریا بستر باندھ کر فائلیں تیار کرکے بیٹھے ہیں ،اوفا معاہدے میں تمام تنازعات پر بات کرنے پر اتفاق ہوا تھا،بھارت اپنی پوزیشن بدل رہا ہے ، پوزیشن پر قائم رہا تو مذاکرات ضرور ہوں گے۔ پرويز رشید کا کہنا تھا کہ ابھی تک تو بھارت کی دعوت قائم ہے ، ہم جانے کو تیار ہیں ، آخری لمحے میں انہوں نے روک دیا تو وہی جواب دہ ہوں گے ، اگر بھارت آنے سے نہیں روکے گا تو سرتاج عزيز دلی جائیں گے۔ این اے 122 کے فیصلے کے حوالے سے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن نے تو یہی بتایا ہے کہ آج این اے 122 کا فیصلہ آجائے گا، ن لیگ ہر عدالتی فیصلے کا احترام کرتی ہے، تحریک انصاف نے آج اپنے کارکنوں کو تشدد پر اکسایا ،فیصلہ تحریک انصاف کے خلاف آیا تو وہ جھاگ کی طرح بیٹھ جائیں گے، فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو قانون کے دائرے میں ہر آپشن استعمال کریں گے۔

مزید خبریں :