23 اگست ، 2015
رحیم یار خان........رحیم یار خان ایئرپورٹ پر ناقص سیکورٹی کے باعث ایک مشتبہ نوجوان رن وے تک پہنچ گیا۔۔ پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔ ڈی پی او طارق الہی مستوئی کے مطابق نویں جماعت کا طالب علم اویس ریاض اپنے والد کے ڈانٹنے پر ناراض ہو کر گھر سے آگیا اور ایئرپورٹ سیکورٹی کو چکمہ دے کر رن وے تک پہنچ گیا۔ نوجوان جہاز کے پہیوں میں چھپ کر بیرون ملک جانا چاہتا تھا۔ پولیس نے طالب علم کو حراست میں لے کر ایئرپورٹ تھانے منتقل کردیا ہے اور لڑکے سے تفتیش جاری ہے۔