Geo News
Geo News

پاکستان
17 مئی ، 2012

کوئٹہ میں : گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ …کوئٹہ میں آل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کے حق میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیاگیا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرہ میں پشتونخواہ میپ کے کارکنوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر اساتذہ کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، پشتونخواہ میپ کے نصراللہ زیرے اور دیگر کا کہنا تھا کہ اساتذہ معاشرے کا قابل احترام طبقہ ہیں ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں، انہوں نے اس حوالے سے صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مزید خبریں :