Geo News
Geo News

پاکستان
25 اگست ، 2015

ضمانتیں منسوخ ہونے پر قیدیوں نے سیکورٹی کو چکما دے دیا

ضمانتیں منسوخ ہونے پر قیدیوں نے سیکورٹی کو چکما دے دیا

لاہور........لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں ضمانتیں منسوخ ہوجانے والے قیدیوں نے سیکورٹی کو چکمہ دے دیا، مبارک ہو ضمانت ہوگئی کہتے ہوئے عدالت کے احاطے سے فرار ہوگئے۔ پکڑو پکڑو ، جانے نہ پائے ، کوئی یہ کہہ ہی نہیں سکا کیوں کہ قیدیوں نے دکھائی ہوشیاری، عدالت کے احاطے سے ایسے بھاگ گئے ، جیسے کوئی بچہ کسی گھر کی گھنٹی بجاکر بھاگ جاتا ہے۔ لاہور کی سپریم کورٹ رجسٹری میں ڈکیتی،اغوااورتشدد کے تین ملزمان اعظم ،جاوید اور انصر کا فیصلہ ہونا تھا ، جس میں ان کی ضمانت منسوخ ہوگئی ۔ سیکورٹی کا عملہ چوں کہ کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھا، اس لیے انہیں اس فیصلے کا علم نہیں تھا۔ کلف لگے کپڑوں میں پیش ہونے والے قیدیوں نے اسی لاعلمی کا فائدہ اٹھایا اور کمرہ عدالت سے نکلتے ہی اپنےساتھیوں کو’ضمانت ہو گئی‘ کی مبارکبادیں دینےلگے اور مبارک مبارک، کہتے ہوئے سپریم کورٹ کی سخت ترین سیکورٹی کوچکمہ دے کر ایسا بھاگے کہ مڑ کر ہی نہیں دیکھا۔

مزید خبریں :