25 اگست ، 2015
کراچی.......معروف تجزیہ کار شہزاد چودھری کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد اور کرپشن کرنے والوں کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آچکا ہے، ان کا صفایا کرکے ہی شہر میں امن قائم ہوسکتا ہے۔ ماہرقانون بابر ستار نے کہا کہ آرمی چیف نے دہشت گردوں اور بھتاخوروں کے خلاف کارروائی کے لیے واضح خاکہ کھینچ دیا ہے۔ انھوں نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔