25 اگست ، 2015
کراچی........کراچی میں محافظ ہی ڈاکو بن گیا، ڈکیتی کی واردات کرنے والے پولیس اہلکار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔اپنے فرض کو بھول جانے والے اس لٹیرے نے ناظم آباد نمبر چار میں ایک شخص کو گھر کے دروازے پر روکا اور نقدی، موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔ ناظم آباد تھانے کی گشت پر مامور پولیس موبائل نے ملزم کو بھاگنے نہیں دیا اور پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کنٹرول روم میں وائرلیس آپریٹر ہے جس کی شناخت محمد امین کے نام سے ہوئی ہے۔ محمد امین تین بار پہلے بھی مختلف مقدمات میں پولیس کا نام بدنام کرچکا ہے۔