Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
27 اگست ، 2015

اگلے ہفتے اسٹار وارز کے کھلونوں کے عالمی مقابلے کا اعلان

اگلے ہفتے اسٹار وارز کے کھلونوں کے عالمی مقابلے کا اعلان

نیویارک........اسٹار وارز کے دیوانے ہو جائیں تیار، فلم پروڈیوسرز نے اگلے ہفتے اسٹار وارز کے کھلونوں کے عالمی مقابلے کا اعلان کردیا، یہ سب اس سلسلے کی ساتویں فلم کی پرموشن کے لیے کیا جارہا ہے۔ بارہ ممالک کے پندرہ شہروں میں یہ کھلونے اٹھارہ گھنٹے تک آن لائن متعارف کروائے جائیں گے، جس کے بعد اسٹار وارز کے نئے کھلونے ، کومکس، کتابیں اور ملبوسات دنیا بھر کے اسٹورز پر دھوم مچائیں گے۔ دیوہیکل اْڑن طشتریاں ،انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس پر مبنی اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم"دی فورس اویکنز" اٹھارہ دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :