Geo News
Geo News

پاکستان
27 اگست ، 2015

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کل جاری کرنیکا حکم

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کل جاری کرنیکا حکم

اسلام آباد.......سپریم کور ٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کل جاری کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد ارشد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے لیے 40 روز کا وقت درکار ہے،شیڈول ہفتہ کو جاری کر سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے بغیر عوام کے با اختیار ہونے کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ اگر بلدیاتی انتخابات ہو جائیں تو سی ڈی اے جیسی بڑی مچھلیوں کو پکڑنا آسان ہو جائے گا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جمعہ کو جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تجربہ اچھا نہیں رہا، اس کیس کو نمٹا نہیں رہے، 40روز بعد سنیں گے۔

مزید خبریں :