پاکستان
28 اگست ، 2015

صوبائی معاملات میں مداخلت ایف آئی اے کا کام نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

صوبائی معاملات میں مداخلت ایف آئی اے کا کام نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی........وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پھر ایف آئی اے سے شکایت کرڈالی، ٹرک بھر کر فائلیں لے جانے کے الزامات لگادئیے۔ کہتے ہیں صوبائی معاملات میں مداخلت ایف آئی اے کا کام نہیں ، وزیراعظم کی یقین دہانی کے باوجود انکوائری نہیں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈی جی رینجرز ان کے ماتحت ہیں ، انھیں ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کا بتاناچاہیے تھا ، اس معاملے پر کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز سے بات کی ، ڈی جی رینجرز نے کہاکہ ان کے پاس ثبوت ہیں۔

مزید خبریں :