28 اگست ، 2015
کراچی.......کراچی میں حسن اسکوائر کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر کے کراچی بار کے سابق جوائنٹ سیکریٹری امیر حیدر شاہ کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق امیر حیدر شاہ کی گاڑی پر حسن اسکوائر فلائی اوور کے نیچے تین موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے امیر حیدر شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے چہرے پر ماسک لگا رکھے تھے اور موقع سے نائن ایم ایم اور تیس بور پستولوں کے چار خول ملے ہیں۔