29 اگست ، 2015
کراچی ......سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصاری راہدری سے خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھ جائیگی ، منصوبے سے خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ کراچی میں" ون بیلٹ ون روڈ" کے عنوان سےمنعقد تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ ایسی شخصیات ہیں جو نہیں چاہتیں کہ ملک کے حالات بدلیں۔ سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھے گی، اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطےکے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔تقریب میں وفاقی وزیر محمد زبیر اور اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین کے علاوہ دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔