18 مئی ، 2012
لاہور… پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کے قتل کے خلاف اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں نے ناصر باغ کے باہر مظاہرہ کیا۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں سے لوئر مال روڈ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔ جمعیت کے کارکنوں کے پتھراوٴ سے دو اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے 10 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔پنجاب یونی ورسٹی کے طالبعلم کے قتل اور ہاسٹل میں پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈنڈا بردار کارکن بڑی تعداد میں ناصر باغ پہنچ گئے۔ انہوں نے وہاں پولیس کو دیکھ کر پتھراوٴ کیاپولیس نے بھی لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ لوئر مال روڈ کافی دیر تک میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ جھڑپوں کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ جبکہ دس مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولی نے کارروائی کرتے ہوئے تمام مظاہرین کو منتشر کر دیا۔