31 اگست ، 2015
گوجرخان ........گوجرخان میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں ، بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق گوجر کان کے علاقے چنگا مہرا میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر صحن میں سوئے ہوئے گھر کے سربراہ الطاف ، اسکی بیوی صدیقہ اور جوان سالہ بیٹی صبیحہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ رات 3 بجے پیش آیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صبیحہ کی آج رسم نکاح تھی ، پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔