Geo News
Geo News

پاکستان
31 اگست ، 2015

سندھ میں وفاقی اداروں کی کارروائیوں پر تحفظات ہیں ، وزیراعلی سندھ

سندھ میں وفاقی اداروں کی کارروائیوں پر تحفظات ہیں ، وزیراعلی سندھ

کراچی ......وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔جس میں وزیراعلی سندھ نے انہیں سندھ میں وفاقی اداروں کی کارروائیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا۔ترجمان وزیر اعلی ہاوس کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی گئی ۔وزیر اعلی سندھ نے عبدالقادر بلوچ کو وفاقی اداروں کی سندھ میں کارروائیوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں کراچی سمیت صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :