Geo News
Geo News

پاکستان
01 ستمبر ، 2015

لاہور ،فیصل آباد،ملتان کے الیکشن ٹریبونلز کی مدت ملازمت ختم

لاہور ،فیصل آباد،ملتان کے الیکشن ٹریبونلز کی مدت ملازمت ختم

لاہور......لاہور ،فیصل آباد اور ملتان کے الیکشن ٹریبونلز کی مدت ملازمت ختم ہو نے پر تینوں ججز نے چارج چھوڑ دیا ۔ٹریبونلز میں زیر التوء کیسز کی فائلیں الیکشن کمیشن کو بھیجی جا رہی ہیں۔لاہور ،فیصل آباد اور ملتان کے تینوں الیکشن ٹریبونلز کے ججوں نے کنٹریکٹ مدت ملازمت پوری ہونے اور مزید توسیع نہ ملنے پر عہدوں کا چارج چھوڑ دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مبینہ انتخابی دھاندلیوں سے متعلق لاہور ٹریبونل میں 9 ،ملتان ٹریبونل میں تین جبکہ فیصل آباد ٹریبونل میں دو کیس زیر سماعت ہیں۔الیکشن کمیشن نے یہ ٹریبونلز 28 مئی 2013ء کو چھ ماہ کے لئے قائم کئے تھے جس کے بعد ٹربیونلز اور ججوں کو دو مرتبہ چھ چھ ماہ جبکہ چار مرتبہ دو دو ماہ کی توسیع دی گئی جو 31 اگست کو ختم ہو گئی ۔تینوں ٹربیونلز کے ججوں نے حال ہی میں مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی کے خلاف فیصلے دئیے تھے ۔

مزید خبریں :