02 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.....وزیر اعظم کے قانونی مشیر اشتر اوصاف نے ایم کیوایم سے رابطہ کیا ہے ،جس کے بعد حکومتی ٹیم اور متحدہ کے درمیان آج دوبارہ ملاقات کا امکان ہے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم کے قانونی مشیر اشتر اوصاف کے رابطے کے بعد امکان ہے کہ ایم کیو ایم اور حکومتی ٹیم کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہی ہوگی ،جس میں ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر تیار کیےگئےڈرافٹ پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔