02 ستمبر ، 2015
کراچی........کراچی آپریشن پر شکایات ازالہ کمیٹی کے قیام پر حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں اسحاق ڈار اور ڈاکٹر فاروق ستار کے علاوہ مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہیں، حکومت اور ایم کیو ایم کی ٹیمیں گزشتہ ہفتے ایک مسودے پر متفق ہو گئی تھیں اور اب انھیں حتمی شکل دی جارہی ہے، کمیٹی کا قیام جمعہ کو متوقع ہے۔