Geo News
Geo News

پاکستان
09 ستمبر ، 2015

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق ڈی آئی جی قاضی واحد جاں بحق

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق ڈی آئی جی قاضی واحد جاں بحق

کوئٹہ....... کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے سابق ڈی آئی جی قاضی عبدالواحد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قاضی عبدالواحد سریاب کی عارف گلی میں اپنے گھر سے نکل کر کہیں جارہے تھے کہ گھر سے کچھ فاصلے پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ان کی گاڑی میں پندرہ گولیاں ماری گئیں جس میں آٹھ گولیاں قاضی عبدالواحد کو لگیں ،جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ،انہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ قاضی عبدالواحد بلوچستان پولیس سے بطور ڈی آئی جی کوئٹہ دو سال قبل ریٹائر ہوئے تھے ،وہ دوران سروس کوئٹہ ،خضدار ،نصیر آبادسمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں اپنے فرائض انجام دے چکے تھے۔

مزید خبریں :